• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں، ان کی پارٹی ہے، چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف نے ٹھیک کہا، شریف فیملی اور زرداری فیملی کو ہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی معیشت کے حوالے سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا اور بھی سامنے ہے۔

حال ہی میں پی ڈی ایم ون کی صورت میں جو تباہی ہوئی سب کے سامنے ہے، اب پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کردی گئی ہے، ملکی معیشت کا ان لوگوں کو کوئی احساس نہیں،ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے۔

علی امین نے کہا کہ شہریار آفریدی نے بیان دیا اس کا کوئی رابطہ ہوگا اس حوالے سے، وہی جواب دے سکتے ہیں، جو کوشش انہوں نے کی علم نہیں، کس کے کہنے پر کیا کوشش کی اس بات کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ چیک کرلیں میرے بھائی کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا تھا، اگر ایک بندہ خود اپنی قابلیت پر الیکشن جیت کر آتاہے تو وہ موروثی سیاست نہیں ہے، میرے بھائی نے پہلے بھی ایم پی اے کا الیکشن لڑا، فرنچ شہریت چھوڑی تھی اور اپنی اہلیت کی بنیاد پر آیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی خبر لگانے والوں سے ہی پوچھا جائے، مشعال یوسفزئی اور خالد مروت سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے کوئی شکایت نہیں کی،جس نے بات کی وہی جواب دے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالہ سے جو بات اور فیصلہ کریں گے ہم تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید