• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آئی ٹی کلاسز لینے والے طالب علموں کی آمدنی شروع ہو گئی، گورنر سندھ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں آئی ٹی کلاسز لینے والے طالب علموں کی آمدنی شروع ہو گئی۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آئی ٹی کلاسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ 

یہ اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گورنر سندھ نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے کیا۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیغام میں تحریر کیا کہ "میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ کراچی میں آئی ٹی کلاسز لینے والے طالب علموں کی آمدنی شروع ہو گئی ہے  اور انہوں نے ڈالرز میں کمانا شروع کردیا ہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اب حیدرآباد، میر پور خاص، نواب شاہ، مٹھی، سکھر اور لاڑکانہ کے نوجوان ہوجائیں تیار، کیونکہ آئی ٹی کلاسیں ان کے شہر میں شروع ہونے جارہی ہیں۔"


قومی خبریں سے مزید