• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کردیا، ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے 20 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے، حملے کے بعد اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق ایران نے جوابی حملوں میں اسرائیلی حکومت کے ان فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایرانی شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت سے اپنے بیان کا آغاز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی تم پر حملہ کرے تو اسی انداز سے جواب دو۔ یہ حملے بتدریج جاری رہیں گے۔

اس سے قبل ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید