• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جاوید کا نام 9 مئی مقدمات میں شامل، گرفتاری کیلئے پولیس لاہور پہنچ گئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید