• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی--- فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی--- فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد پر کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا جس کے بعد انہوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس بھی ہوا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، ایف سی کو مزید مؤثر فورس بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے، اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

قومی خبریں سے مزید