• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں خواتین ججز کی تعداد 18 فیصد ہے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن رپورٹ

ملک بھر میں خواتین ججز اور جوڈیشل افسران سے متعلق لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا، جس کے مطابق ملک بھر میں خواتین ججز کی تعداد 18 فیصد ہے۔

 لاء اینڈ جسٹس کمیشن رپورٹ میں خواتین ججز، پراسیکیوشن افسران، وکلاء اور ہیومن ریسورس ملازمین کا ڈیٹا شامل ہے، جس کے مطابق ملک میں ججز اورجوڈیشل افسران کی کل تعداد 3 ہزار 142 ہے، 2 ہزار 570 مرد اور 572 خواتین ججز ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں خواتین ججز کی تعداد 18 فیصد ہے، اعلیٰ عدلیہ میں کل ججز کی تعداد 126 ہے، اعلیٰ عدلیہ میں سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور 5 ہائیکورٹس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے 126 میں سے 119 مرد ججز ہیں، اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد صرف 7 ہے، اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تناسب 5.5 فیصد ہے۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں کل جوڈیشل افسران کی تعداد 3  ہزار 16 ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں2451 مرد،565 خاتون جوڈیشل افسران ہیں، ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں خاتون جوڈیشل افسران کی تعداد 19 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید