ورلڈ آٹزم ڈے کی مناسبت سے لاہور میں واپڈا ہاؤس کو روشنیوں سے نیلا کردیا گیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق یہ اقدام آٹزم میں مبتلا افراد اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کےلئے کیا گیا ہے۔
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسلح افراد کی صدر تھانے کے حوالات میں بند مخالفین پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کر دیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سپلائی کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 10 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے1231 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
بورے والا کے علاقے فتح شاہ کے گاؤں 335 ای بی میں 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
کراچی میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر دو روز کے لئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
کراچی ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات پر مزید 17 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔
لاہور پہنچنے والے ہندو یاتری میرپور ماتھیلو، یوگ ماتا مندر عاقل پور، سادھو بیلہ مندر سکھر اور دیگر مذہبی مقامات پر جائیں گے۔
ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار کرلیے گئے۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں حاملہ خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ بار بار مؤقف تبدیل ہوگا تو مذاکراتی عمل مثبت انداز سے آگے نہ بڑھ سکے گا، پی ٹی آئی نے پہلے یا دوسرے اجلاس میں دو نکات کے علاوہ ہرگز یہ مطالبہ نہیں کیا۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ایک اور معصوم جان صوبائی حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کا دماغی توازن درست نہیں، جو خود بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے
کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی (پی بی) کے حلقے 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔