• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف جمالی پل پر احتجاج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف کراچی کے علاقے جمالی پل پر علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث کراچی سے حیدرآباد آنے اور جانے والے ٹریفک کو سروس روڈ پر چلایا گیا۔

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک کو جمالی پل کے نیچے سے موڑا جا رہا ہے۔

مظاہرین سے علاقائی پولیس کے مذاکرات جاری ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان لوٹ مار کی وارداتیں کرتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو مارنا حکومت کے لیے کوئی مشکل کام نہیں، مال کا پیسہ واپس کرنے جا رہے تھے جو ملزمان نے چھین لیا۔

متاثرہ شہری نے کہا کہ یہ پیسہ واپس کرنے کے لیے قرض لیا تھا، روزانہ یہاں 4 سے 5 گاڑیوں کو لوٹ لیا جاتا ہے، یہاں پولیس کی جگہ رینجرز کا گشت ہونا چاہیے، پولیس والوں کے ہوتے ہوئے بھی ملزمان لوٹ کر لے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید