وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو 45 ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ میں بھٹو نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، ان کی کاوشوں سے پاکستان کو 1973ء کا متفقہ آئین ملا۔
اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےحالیہ فیصلے میں بھٹو کی سیاسی جدوجہد کی حقیقت پر مہر ثبت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے بھٹوکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔