• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیوں میں مصروف نائب صوبیدار شہید

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ٹریفک کےلیے بند کردی گئی، امداد کارروائیوں میں مصروف نائب صوبیدار شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے ایف ڈبلیو او کا دستہ جائے وقوعہ پہنچا۔ نائب صوبیدار خالد کی سربراہی میں 2 سپاہیوں نے کلیئرنس شروع کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران ایک اور تودہ گرنے سے امدادی ٹیم زخمی ہوئی، تودہ گرنے سے زخمی نائب صوبیدار خالد دوران علاج شہید ہوگئے۔ زخمی سپیر وسیم اور لانس نائیک عظمت صحتیاب ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ 4 اپریل کو پیش آیا تھا۔ قوم ان کی خدمات اور لوگوں کی مدد کے لیے لگن کی شکر گزار ہے۔

قومی خبریں سے مزید