• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سائٹ ایریا سے 2 مغوی بازیاب، 5 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کارروائی کر کے 2 مغوی بازیاب کرا لیے۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد 4 زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے  اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان نے پنجاب سے آئے 2 شہریوں کو بہادر آباد سے اغواء کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغویوں کی رہائی کے لیے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

ملزمان نے دونوں مغویوں کو اٹلی بھیجنے کے جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا۔

پولیس کی کارروائی میں دونوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید