• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری زندگی میں ایک ہی دیشا ہے: ٹائیگر شروف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شیروف نے سوشل میڈیا پر گردشی خبروں پر ڈھکے چھپے الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ایک ہی دیشا ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں ٹائیگر شیروف ساتھی فنکار اکشے کمار سمیت فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ آنے والی ایکشن فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل اس فلم کی تشہیری مہم کے دروان اکشے کمار نے صحافی کے سوال پر ٹائیگر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیشہ ایک ہی دیشا (سمت) میں رہا کرو۔

اس سے قبل ٹائیگر شیروف نے دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار ہی سنجیدہ رشتے میں رہا ہوں۔

بعدازاں سوشل میڈیا صارفین ٹائیگر شیروف اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان پیچ اپ کے حوالے سے چہ مہ گوئیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم اب ٹائیگر شیروف نے فلم کی تشہیری مہم کے دروان ایک بار پھر دیشا کے حوالے سے مبہم ذکر کرکے ان گردشی خبروں کو مزید طول دیا۔

تشہیری مہم کے دروان اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ آپ کی زندگی کس دیشا (سمت) میں جا رہی ہے؟

اداکار نے صحافی کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ایک ہی دیشا ہے زندگی میں، ہاں اور وہ میرا کام ہے۔

واضح رہے کہ فلم بڑے میاں چھوٹے میاں 10 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے، اس کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کمار ، ٹائیگر شیروف کے علاوہ پرتھوی راج سکومرن، سوناکشی سنہا، منوشی چھلر، منیش چوہدری، عالیہ فرنیچر والا اور روہت بوس رائے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹائیگر شیروف اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ دیشا پٹانی کے تعلقات 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم باغی 2 کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئے تاہم ان کا رشتہ زیادہ عرصے نہ چل سکا اور 2023 میں ان کے بریکاپ کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید