بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ، اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’کنگ‘ میں اداکار ابھیشیک بچن ولن کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’انڈیا ڈاٹ کام‘ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن بھارتی اداکار و فلم ڈائریکٹر سوجوئے گھوش کے آنے والے تھرلر ڈرامہ ’کنگ‘ میں شاہ رُخ خان اور اُن کی بیٹی سہانا خان کے مدِ مقابل نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ابھیشیک بچن نے شاہ رُخ خان اور اُن کی بیٹی سہانا خان کے ایک ساتھ آنے والے نئے پروجیکٹ کے لیے ہاں بول دی ہے، اداکار اس فلم میں ولن کے روپ میں دیکھے جا سکیں گے۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق فلم مارفلکس پکچرز اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے تیار کی جا رہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہو چکا ہے۔
اس فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے پروجیکٹ میں شاہ رخ خان ناصرف اپنی بیٹی کو متعارف کرواتے نظر آئیں کہ بلکہ بزاتِ خود اپنی بیٹی کے ہمراہ اسکرین بھی شیئر کیرں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رُخ خان ’امبانی خاندان‘ کی شادی میں شرکت کے بعد اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔