• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین ماڈل کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 8 سال قید کی سزا

کیٹ ٹوریس--- فائل فوٹو
کیٹ ٹوریس--- فائل فوٹو

سابق برازیلین ماڈل و انفلوئنسر کیٹ ٹوریس کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں امریکا میں 8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر 2022ء میں برازیل کی دو نوجوان لڑکیاں لاپتا ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ان کی تلاش کے لیے پورے امریکا میں تلاش شروع کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کو صرف اتنا معلوم تھا کہ یہ لڑکیاں کیٹ ٹوریس کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ ٹوریس کو اب ان خواتین میں سے ایک کی انسانی اسمگلنگ اور دوسری کو غلامی میں رکھنے کے جرم میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیٹ ٹوریس کی ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو سے بھی ماضی میں تعلقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید