• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کا خدشہ ہے، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اکتوبر میں درخواست لگائی جائے گی، انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کا خدشہ ہے۔

 نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق خدشات کے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مزاحمت کریں گے، دفاع کریں گے۔ 

وزیر دفاع نے کہا کہ ‏حالات پریشان کن ہیں۔ غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں عدلیہ بھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں وزن ہے، ٹیکنو کریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔ 

خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا وقت سے پہلے اعلان کردیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے، ان سے مشاورت نہیں کی گئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید