• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروشی روٹیلا کی متنازع ویڈیو کے بعد آڈیو بھی لیک


بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی متنازع ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ان کی فون کال کی آڈیو بھی لیک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا اور ان کے مینیجر کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی آڈیو میں بھارتی اداکارہ اپنے مینیجر پر اپنی متنازع ویڈیو لیک ہونے کے سبب برہمی کا اظہار کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں اداکارہ اپنے مینیجر سے کہہ رہی ہیں کہ کیا آپ نے ویڈیو دیکھی ہے؟ جس پر ان کا مینیجر اعتراف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہاں دیکھی ہے اور ہماری ٹیم ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس کے بعد اروشی روٹیلا غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ سب کیسے لیک ہوجاتا ہے، فوری طور پر میرا رابطہ ٹیم سے کروائیں۔

اداکارہ کے غصہ کرنے پر مینیجر انہیں کہتے ہیں کہ جب آپ 19 جولائی کو واپس آئیں گی ہم تب بات کریں گے ابھی کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے اس بارے میں فون پر نہیں ملکر بات کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین متنازع ویڈیو لیک ہونے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں بعض کے مطابق یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے تو کوئی اسے کسی تشہیری مہیم سے جوڑ رہا ہے، کسی کے مطابق یہ ان کی آنے والی فلم کا سین ہے جبکہ کئی افراد اداکارہ کی پرائیویسی پر تحفظات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید