• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحٰق کی انتخابی مہم کا آغاز

---جنگ فوٹو
---جنگ فوٹو 

کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اور فیڈرل پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور نے مسی ساگا سینٹر کے حلقے سے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحٰق کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ 

اپوزیشن لیڈر نے حلقے کے کچھ حصّوں میں گھر گھر جا کر اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اسحٰق کے پمفلٹ تقسیم کیے اور ووٹروں سے ملاقات کی۔

کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ پیئر پولیور نے اس موقع پر اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے آٹھ سالہ دورِ حکومت نے ملک کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیا ہے، جرائم اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ رات کو گھر کے باہر گاڑی کھڑی کریں تو صبح تک غائب ہو جاتی ہے۔

پیئر پولیور نے کہا کہ ہم حکومت میں آ کر غیرضروری ٹیکس ختم کریں گے اور جرائم کے خاتمہ کے لیے سخت قوانین نافذ کریں گے۔ 

نمائندۂ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحٰق نے کہا کہ میں مسی ساگا سینٹر کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے پارلیمنٹ میں کمیونٹی کی آواز بنوں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید