وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی اسٹریٹ کرائمز پر جلد قابو پالیں گے۔
جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ہیں اور وہ کارروائیاں بھی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کہیں اسٹریٹ کرائم ہورہا ہو اور رینجرز نہیں آسکتی، رینجرز اہلکار بھی جرائم پیشہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اسمارٹ سیف سٹی سے متعلق کام شروع ہوچکا ہے، کراچی میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر جلد قابو پالیا جائے گا، کراچی بڑا شہر ہے مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔