متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی کو 3 ماہ کےلیے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی سے جاری بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں، کراچی کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے استفسار کیا کہ وزیرداخلہ سندھ بتائیں کس نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں؟ کسی کو کراچی کا نوحہ سُنائی نہیں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج میٹروول میں دو شہریوں کوقتل کرکے سوا کروڑ روپے لُوٹا گیا، سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں شہر کو 3 ماہ کےلیے فوج کے حوالے کیا جائے، ایم کیو ایم اسٹریٹ کرائمزسے نمٹنےکےلیے ہر ممکن تعاون پر تیار ہے۔