مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مفتی ناصرالاسلام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند نظر آنے کے بعد کل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی عید منائی جائے گی۔
کے ایم ایس کے مطابق پاکستان میں عید کے اعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کی مساجد سے کل عید منانے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔