• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ اور دانش کی عید تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور نے ایک مرتبہ پھر عید پر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر فالوررز سے گِھری عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو تعریف کرنے والے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا۔

عائزہ خان اور دانش تیمور نے اس موقع پر میچنگ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں عائزہ خان نے مداحوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ میں جانتی ہوں ہر سال عید کے لباس خصوصاً رنگ اور ڈیزائن کے بارے میں فیصلہ کرنا سب سے مشکل ہوتا ہے۔

عائزہ خان نے لکھا ہے کہ شکر ہے کہ میرے ارد گرد میرے پسندیدہ لوگ ہیں جنہیں میں جو بھی کام دیتی ہوں وہ اسے خوبصورتی سے کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید