• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردین خان نے 14 برس بعد اسکرین پر واپسی پر جذبات کا اظہار کردیا

فردین خان--- فائل فوٹو
فردین خان--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان نے 14 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپس آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان 14 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس ویب سیریز ہیرا منڈی میں اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے ویب سیریز ہیرا منڈی کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں اداکار فردین خان بھی نظر آئے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بڑے پردے پر واپسی پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 14 سال کے طویل وقفے کے بعد اسکرین پر واپس آ رہا ہوں، میں سنجے لیلا بھنسالی کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے طویل عرصے کے بعد واپسی کے موقع پر نیٹ فلکس کے اس شاندار پروجیکٹ اور اسٹار کاسٹ کا حصہ بنایا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا، میں جس عمر میں اسکرین پر واپس آ رہا ہوں اس عمر میں وسیع تجربے اور حکمت کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور سے سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے لیے کیونکہ ان کے کردار بہت پیچیدہ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں آزادی سے پہلے 1940ء کے دور میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

فردین خان کے علاوہ اس ویب سیریز کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کو یکم مئی سے نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فردین خان کو آخری بار اسکرین پر فلم ’دولہا مل گیا‘ میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید