• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ اور سلمان کی گھر کے باہر مداحوں کو عید کی مبارکباد


بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ اور سلمان نے اپنے گھروں کے باہر موجود مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔ 

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ممبئی میں اپنے گھر منت کی بالکونی میں آکر ہزاروں شائقین کو ہاتھ ہلایا۔

ہزاروں مداحوں کےلیے شاہ رخ کا محبت بھرا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 

علاوہ ازیں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خانے اپنے پیغام میں گھر کے باہر موجود مداحوں سے کہا کہ میرا دن انتہائی اسپیشل بنانےکےلیے آپ سب کا شکریہ، اللّٰہ ہم سب کو پیار، محبت اور خوشیاں نصیب فرمائے۔ 

انکے کچھ دیر بعد بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی بیندرا میں اپنے گھر گلیکسی کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کو کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔ 

سلمان خان کے ہمراہ انکے والد سلیم خان اور انکے کچھ مسلح باڈی گارڈ بھی موجود تھے۔  

اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقع بھی ہوا جب مداحوں نے سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید