• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے پرس چھینتے ہوئے خاتون کو گرا دیا، ویڈیو آ گئی


کراچی کے علاقے گلبہار میں خاتون سے ڈاکو کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے پہلے گلی کے دو چکر لگائے، جیسے ہی خاتون گھر کے قریب پہنچی تو ڈاکو نے بیگ چھین لیا۔

ڈاکو کے بیگ چھیننے کے دوران خاتون سر کے بل زمین پر گر گئیں، گلی میں موجود لوگوں نے ان کو اٹھا کر اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے،  ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔