• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت بارشوں کے متاثرین کی ہرممکن امداد یقینی بنائے گی ، صمد خان گورگیج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار زداہ صمد خان گورگیج نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بارشوں کے متاثرین کی ہرممکن امداد یقینی بنائے گی ، مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ یہ بات انہوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاڑکانہ سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد بارشوں سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ثناء اللہ جتک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رکن بلوچستان اسمبلی سردارزادہ صمد خان گورگیج نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے توقعات سے زیادہ بارش ہوئی ہیں جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے ، کوئٹہ میونسپل کارپوریشن اور دیگر ادارے بھاری مشینری کے ساتھ پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ندی نالوں اور پانی کی نکاسی کے راستوں پر تجاوزات سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں کے متاثرین کی ہرممکن امداد کو یقینی بنائے گی ۔