کوئٹہ (پ ر) ہدہ کونسل کے عہدیداروں عزیز لانگو ، ایڈووکیٹ سلیم بلوچ ، جان لاشاری ، شاہ خالد ، ایڈووکیٹ منور خان کاسی ، علی رند ، حاجی غلام نبی رند ، کامران دہوار ، شاہ زیب لانگو اور سعید محمد شہی نے مشترکہ بیان میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی جانب سے بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کو سراہتے ہوئے ان کی توجہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری و پرائمری اسکول ہدہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارلخلافہ ہونے کے باوجود یہاں سکولوں کا یہ حال ہے کہ ایک تو سکول کی بلڈنگ نہایت ہی خستہ حال ہے جبکہ دوسری جانب دو پرائمری سکول ایک ساتھ لیکن دونوں سکولوں کے یونیفارم کا رنگ مختلف ہونا باعث افسوس امر ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس عمل سے علاقے اوروالدین میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے ہدہ کونسل کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو جلد حل کیاجائے تاکہ والدین سکون کا سانس لےسکیں ۔