• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمل ولی کا بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونا باعث ندامت ہے،ڈاکٹر عنایت اللّٰہ

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءو سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنایت اللہ خان غلزئی نے ایمل ولی خا ن کو صوبہ بلوچستان سے سینٹر منتخب کرنے کے فیصلے کو قابل ندامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر کی صوبہ بلوچستان سے سینٹ انتخابات میں نامزدگی اور منتخب کرنے کے فیصلے پر صوبائی کابینہ ، انتخابی بورڈ ، ضلعی صدور سینئر ارکان کا اجلاس بلا کر بحث کرائی جائے اور کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ، صوبائی کابینہ عوامی نیشنل پارٹی و صوبائی انتخابی بورڈ و سینئر ارکان عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے نام لکھے گئے کھلے خط میں ڈاکٹر عنایت اللہ خان غلزئی نے کہا ہے کہ میں بحیثیت باچا خان اور عبدالولی خان کے فلسفہ، فکر اور سوچ کے ایک عقیدت مند اور عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن کے صوبائی صدر پختونخوا ایمل ولی خان کا سینٹ کے انتخابات میں صوبہ بلوچستان سے نامزدگی اور منتخب کرنے پرعوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے انتخابی بورڈ کے اس فیصلہ نے نہ صرف مجھے بلکہ مجھ جیسے کارکنان کو انتہائی اذیت ناک کرب اور ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ اس قابل ندامت فیصلے نے نہ صرف پارٹی کے آئین بلکہ ملک کے ائین میں دی گئی صوبائی خودمختاری کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔