• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں نے مجھے موقع دیا تو حلقے کو بے مثال بنادوں گی:روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر )سیاسی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ این اے 148 میں انتخابی مہم کا اغاز کردیا ہے،انہوں نے بستی محمدپور گھوٹہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے انتخابات سے پہلے اور بعد میں وہی گھسی پٹی سیاست چل رہی ہے،انتخابات سے پہلے سیاسی رہنما عوام سے لچھے دار باتیں کر کے ان کا دل بہلاتے ہیں اور جب جیت جاتے ہیں تو آنکھیں پھیر لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے مجھے موقع دیا تو حلقے کو بے مثال بنادیں گی ،کارنر میٹنگ میں بستی محمد پور گھوٹہ کے سرکردہ کارکن جعفر شاہ، محسن خان اور محمد صابر نے بھی خطاب کیا، کارکنوں نے روبینہ اختر کی حمایت کا اعلان کیا۔