• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ساتھی اداکارہ درِ فشاں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درِ فشاں سلیم اپنی صلاحیتوں کے بجائے قسمت کے بل بوتے پر مشہور ہوئی ہیں۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے حالیہ عیدالفطر کے موقع پر اداکار خوشحال خان کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی تھی جہاں ان دونوں فنکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

شو کے دوران  فنکاروں سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوالات بھی کیے گئے تھے۔

اس شو سے نازش جہانگیر کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ درِ فشاں کو خوش قسمت قرار دے رہی ہیں۔


اداکارہ نازش جہانگیر سے شو کے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔

اس سوال پر نازش جہانگیر نے جواب میں اداکارہ دِرفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’درِ فشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ماشا اللّٰہ! دِرفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ اداکار و گلوکار آغا علی اور خوشحال خان کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر 28 سالہ اداکارہ درِ فشاں سلیم کے 4 ملین فالوورز ہیں جبکہ 29 سالہ اداکارہ نازش جہانگیر کے 1.2 ملین فالوورز موجود ہیں۔

نازش جہانگیر کے اس جواب پر اداکارہ درِ فشاں سلیم کے مداح سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید