• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی۔

نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں ایک ماہ کےلیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جبکہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں جنوری اور فروری کے مقابلے میں مارچ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید