• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات رویا، کپل شرما کا انکشاف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی کامیڈین اور دی گریٹ انڈین کپل شو کے میزبان کپل شرما کا کہنا ہے کہ وہ عالمی شہرت یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات روئے تھے۔

کپل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رحمان سر چاہتے تھے میں چمکیلا کا حصہ بنوں۔ 

اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو پر مبنی کلپ میں اپنے مخصوص طنز و مزاح کے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کپل شرما نے انکشاف کیا کہ انھیں اے آر رحمان نے فون کیا لیکن وہ اسے مس کر گئے۔ 

انھوں نے بتایا کہ فلم امر سنگھ چمکیلا کے میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے جب ملاقات کی تو انھوں نے کہا کہ وہ مجھے چمکیلا  کے لیے فون کر رہے تھے۔

میں سمجھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں کوئی گانا گاؤں یا کچھ اور کروں۔ میرا خیال ہے کہ وہ مجھ سے مذاق کر رہے تھے۔ 

شو دیکھنے والے نیٹیزن کا کہنا ہے کہ  دی گریٹ انڈین کپل شو کی حالیہ قسط بہت پرلطف تھی۔ اس قسط میں پنجابی اداکار دلجیت دوسنجھ، پرینیتی چوپڑا اور فلم امر سنگھ چمکیلا کے ڈائریکٹر امیتاز علی اپنی نئی فلم کی پروموشن کرتے نظر آئے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید