• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قرار دیدیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قرار دے دیا۔ 

 اپنے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے ویرات کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے، وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔ 

شاہ رخ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "ہم کہتے ہیں کہ وہ ہمارے داماد ہیں، ہماری فنکار برادری کے داماد ہیں۔" 

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی، انکے ہاں دو بچے؛ بیٹی وامیکا اور بیٹا اکے ہیں۔ 

شاہ رخ خان نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کافی وقت سے جانتا ہوں اور دونوں کے ساتھ ہی کافی وقت گزارا ہے۔ 

ویرات کوہلی کے ڈانس کے شوق پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں اپنی فلم پٹھان کے گیت کے ڈانس اسٹیپ سکھائے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید