• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کس بھارتی اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

اداکارہ مہوش حیات ـــ فائل فوٹو
اداکارہ مہوش حیات ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بتا دیا ہے کہ وہ کس بھارتی اداکار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران سوال جواب کے سیشن میں اداکارہ سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر اُنہیں بھارت میں فلم بنانے کا موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان میں سے کس کا انتخاب کریں گی؟

مہوش حیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ہی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

اداکارہ پہلے تو سلمان خان اور عامر خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے تھوڑی الجھن کا شکار نظر آئیں لیکن پھر اُنہوں نے عامر خان کا انتخاب کرلیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید