• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار الحق کا نوال سعید کے کرکٹرز کے میسجز والے بیان پر مزاحیہ تبصرہ

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق نے اداکارہ نوال سعید کے کرکٹرز کی جانب سے میسجز موصول ہونے کے دعوے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ابرار الحق نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔

اس شو کے ریپڈ فائر سیشن میں میزبان نے گلوکار سے مختلف پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں ان کی رائے پوچھی جن میں نوال سعید کا نام بھی شامل تھا۔

ابرارالحق نے پہلے تو نوال سعید کا نام سن کر کہا کہ میں انہیں نہیں جانتا یہ کون ہیں لیکن پھر جب میزبان نے بتایا کہ نوال سعید نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُنہیں کرکٹرز کی جانب سے میسجز موصول ہوتے ہیں۔

یہ سننے کہ بعد ابرارالحق نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوال سعید کو یہ بات سرِعام نہیں بتانا چاہیے تھی بلکہ پردہ رکھنا چاہیے تھا، اللّٰہ نے بھی باتوں پر پردہ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہےتو ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید