• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث ختم کردیا گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

میچ کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد میچ روکنا پڑا اور میچ دوبارہ شروع ہونے کا وقت 10 بجکر 17 منٹ کردیا گیا۔

میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے 5، 5 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنا لیے تھے تو اس دوران پھر سے بارش آگئی جس کے بعد میچ کو ختم کردیا گیا۔ 

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی واحد وکٹ شاہین آفریدی نے لی تھی۔ 

پاکستان کی طرف سے تین کھلاڑی عثمان خان، ابرار احمد اور عرفان خان نیازی اپنا ڈیبیو کر رہے تھے۔  

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور ابرار احمد پر مشتمل تھی۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فوکس کروفٹ، بین لسٹر، جمی نیشم، ٹم روبنسن، بین سیئرس، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی شامل تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید