• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی جلد عوام کے درمیان ہوں گے‘ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔ آصف زرداری اور نون لیگ فارم 45کی پیداوار ہے جو جعلی مینڈیٹ لے کر پاکستانی عوام پر مسلط کیے گئے ہیں‘پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں گوہر خان نے کہا کہ ہماری پارٹی کے رہنما نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے، ایسے بیان نہیں دینے چائیں ، انہوں نے شیر افضل مروت کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کا بیان ذاتی حیثیت سے ہو سکتا ہے پارٹی ان کے بیان سے اظہار لا تعلقی کر چکی ہے ، سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید