• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (این این آئی)آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اوبر کی ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ کام کرتی رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ہم نے پاکستان میں اوبر ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہماری ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان بھر میں کام کرتی رہے گی جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا ذریعہ ہے۔2019میں اوبر نے کریم کو 3ارب 10 کروڑ ڈالرز میں خریدا تھا، اس وقت بتایا گیا تھا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید