کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مزدوروں کی طاقت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ختم کر دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ مزدور سیمینار باعنوان ’’میڈیا ورکرز کا معاشی استحصال بند کیا جائے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعید سربازی ، شعیب احمد، جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی ، جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز ، این ایل ایف کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال ایچ آر سی کی مہناز رحمان ، پروفیسر ڈاکٹر توصیف ، سینئر صحافی مظہر عباس، ابرار بختیار ، حسن عباس، جی ایم جمالی ،خورشید عباسی ، ایچ خانزادہ ، طاہر حسن ، شکیل یامین ، اور کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی اراکین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔