کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں جاری گرمی کی حالیہ لہر میں جمعہ سے کمی متوقع ہے جسکے بعد موسم جزوی طور پر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعہ سے بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات بڑی حد تک زائل ہوجائیں گے۔ گرمی کا زور کم ہونے کے بعد دوپہر کو مغربی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، درجہ حرارت چند ڈگری کمی کے بعد34سے 36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج بھی گرمی کا پارہ 40ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔