• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کا خطاب، اپوزیشن کا شدید احتجاج اور شور شرابا

اسلام آباد(ایجنسیاں) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج اور شور شرابا ‘نعرے لگائے اور بگل بجائے ‘حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی‘ ایوان مچلی منڈی بن گیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا‘4بجکر 16منٹ پرصدر‘ا سپیکر اور چیئرمین سینٹ ایوان میں آئے‘ اس موقع پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی شروع کی تو خلاف معمول قومی ترانے شروع کردیا گیا جس پر سب کھڑے ہوگئے اور اپوزیشن بھی خاموش ہوگئی ۔صدر کے خطاب کے دور ان اپوزیشن اراکین پلے کارڈ اور تحریک انصاف کے جھنڈے والے مفلر پہن کرآئے۔اپوزیشن اراکین اجلاس میں کچے کا ڈاکو پکے کا ڈاکو کے نعرے لگائے جاتے رہے۔بعد ازاں آصف علی زرداری کی تقریر شروع ہوتے ہیں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،گو زر داری گو ، عمران کو رہا کرو ، ،کون بچائے گا پاکستان عمران عمران خان ،بی بی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ نعرے لگائے۔

اہم خبریں سے مزید