• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ‘ ممبر بورڈ آف ریونیو کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں بینچ نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ ثقافت سے تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے جاری ہونیوالے والے دس سالہ فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ قبل ازیں سیکریٹری محکمہ ثقافت اور سیکریٹری محکمہ صحت نے عدالت عالیہ میں رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ شکارپور میں مجموعی طور پر 7 تاریخی عمارتیں ہیں جس میں آنکھوں کا اسپتال بھی شامل ہے جس پر جسٹس صلاح الدین پہنور نے ہدایت کی کہ مذکورہ تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے جبکہ ڈی سی شکار پور کو حکم دیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تاریخی عمارتوں پر کسی قسم کا کوئی قبضہ نہ ہو جبکہ ممبر بورڈ آف ریونیو سے عدالت عالیہ نے رپورٹ طلب کی تھی کہ شکار پور میں واقع آنکھوں کی اسپتال کی زمین سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں لیکن ممبر بورڈ آف ریونیو نے کوئی جواب جمع نہ کرایا اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید