• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے انسداد دہشتگردی تعاون، سعودی کابینہ نے معاہدے کی منظوری دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک)سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ انسداد دہشتگردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی ، سعودی عرب کے ولی عہد ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں مقامی امور سے متعلق متعدد رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعدد معاہدوں کی سرکاری سطح پر منظوری دی گئی جن میں پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں اور سعودی عرب کے اسٹیٹ سکیورٹی ادارے کے درمیان دو طرفہ تعاون کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں "سعودی وژن 2030" کے اقدامات اور اشاریوں میں بہتری کے ساتھ اہداف کی بھی تعریف کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وژن 2030 کےشروع کئے جانے کے آٹھویں سال میں مختلف سطحوں پر کامیابیاں حاصل کیں جن میں تعلیم، صحت، رہائش اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنا، قومی معیشت کے تنوع کی رفتار کو تیز کرنا، امید افزا شعبے کی ترقی، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے علاوہ سب کے لئے معیار زندگی کو بہتر بنانا جیسے شعبوں میں وضع کردہ اہداف پورے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید