• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے بھی عدالتی امور میں انتظامیہ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی مداخلت کے معاملہ میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جمعرات کے روز آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر درخواست میں ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط میں بیان حقائق کی تحقیقات ، ججوں کو دھمکیاں اور عدالتی امور میں مداخلت کرنے والوں کا تعین کرنے کی استدعا کی ۔
اہم خبریں سے مزید