• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے کس ضمیر کے ساتھ مشترکہ سیشن سے خطاب کیا‘ PTI

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف نے صدر آصف علی زرداری کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے اور اس کے اوپر اللہ کے 99نام ہیں جو صفاتی نام ہیں‘ ان کے نیچے فارم 47کا جعلی مینڈیٹ لیے ہوئے آصف زرداری نے کس ضمیر کے ساتھ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کیا‘ ہم زرداری کوصدرنہیںمانتے‘یہ صدر، وزیراعظم پوری کابینہ ہی غیر قانونی ہے‘بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے‘ بشری بی بی کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار بیرسٹرگوہر‘عمرایوب اور علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ آج کے اجلاس میں ہم نے زرداری کو 21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی، ہم نے زرداری کو مجبور کیا کہ اس نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑی۔
اہم خبریں سے مزید