• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز سمیت دبئی کے ایئرپورٹس پر 250 پاکستانی پھنس گئے

دبئی(آئی این پی)دبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ پر دو سو سے زائد پاکستانی محصور ہوگئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ پر پھنسے دو سو سے پاکستانیوں میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ بھی شامل ہیں، جو تین روز سے دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ مسافر بے یارومددگار پڑے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں،قومی کرکٹرز مصباح الحق، عبدالرزاق، کامران اکمل اور عمر گل بھی دبئی ایئرپورٹ پر بارشوں کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔کرکٹرز سمیت دیگر مسافر 30گھنٹے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں جو لاہور سے براستہ دبئی ہوسٹن امریکہ جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید