• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل ارکان پر پارلیمنٹ میں داخلے کی ممانعت، بھاڑا بھتہ بھی نہیں ملے گا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) قومی اسمبلی کے جن دو ارکان کو پارلیمنٹ کے دیروزہ مشترکہ اجلاس میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کی پاداش میں قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس کے لئے معطل کردیا گیا ہے ان پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی ممانعت بھی ہوگی اور انہیں اس پورے عرصے کے لئے قومی اسمبلی کا بھاڑا بھتہ بھی نہیں ملے گا۔ مظفر گڑھ سے جمشید دستی اور خیبر کے اقبال خان کے بارے میں ٹھوس شواہد ملنے کے بعد اسپیکر سردار ایاز صادق نے قواعد و ضوابط کی رو سے قدم اٹھایا ہے یہ ارکان اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید