سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔
عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ فیض آباد دھرنا کمیشن اپنی رپورٹ مرتب کر چکا ہے۔