لاہور(نمائندہ جنگ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئےمحفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز سےامریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اور انہیں پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے،سفیر نے کہا امریکا پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر مزید کام کرنا چاہتا ہے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں آپ کی دلچسپی قابل ستائش ہے ،وزیراعلیٰ نے کہازراعت، صنعت اور آئی ٹی شعبے میں امریکا کے اشتراک کا خیرمقدم کریں گے۔