• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گداگروں کا علاقائی حدود کا تنازع، خاتون بھکاری عدالت پہنچ گئی

کراچی (محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی سہیل احمد مشوری نے گداگروں کے علاقائی حدود کے تنازعے پر خاتونبھکاری کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت میں گداگر مسماۃامیر خاتون کی جانب سےاسلحے کے زور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں خاتون گداگر نے موقف اختیار کیا کہ وہ باقاعدگی سے فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی ہے مگر اسی جگہ پر تین دیگر بھکاری شفیع،نزیر اور میر گل سے تنازع پیدا ہوگیا۔ ملزمان گداگروں نے اسی جگہ پر بھیک مانگنے کا دعویٰ کیا۔خاتون گداگر نے موقف اختیار کیا کہ اس وجہ سے اس کی روزانہ کی کمائی کم ہورہی ہے۔امیر خاتون نے نئے بھکاریوں سے بات چیت کی کوشش کی مگر انہوں نے جگہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔خاتون گداگر نے الزام لگایا کہ ملزمان شفیع محمد،نزیر،میر گل اور دو نامعلوم ملزمان نے اسے اسلحے کے زور پر ہراساں کیا۔ جب وہ مدد کے لیے پولیس کے پاس گئی تو اس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ بعدازاں گداگر مسماۃ امیر خاتون سیشن کورٹ غربی پہنچی اور اپنی جگہ پر دیگر بھکاریوں کو کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی۔عدالت نے درخواست گزار کے جذبات کو تسلیم کیا مگر یہ کہہ کر درخواست خارج کردی کہ شہر میں کوئی بھکاری اپنے لیے مخصوص جگہ کا حق نہیں رکھتا۔
اہم خبریں سے مزید