• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی سے بھانجے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

نو منتخب رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے اپنے ننھے سے بھانجے، میر حاکم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کی بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اپنے والد، صدر آصف علی زرداری، بھائی، بلاول بھٹو زرداری اور بڑی بہن، بختاور بھٹو زرداری اور بہنوئی محمود چوہدری کی موجودگی میں حلف اٹھایا تھا۔


اس دوران آصفہ بھٹو کے دونوں بھانجے، میر حاکم اور میر سجاول بھی قومی اسمبلی میں موجود تھے۔

آصفہ بھٹو نے اپنے اور بھانجے میرحاکم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک مشترکہ تصویر شیئر کی ہے۔


اس تصویر میں آصفہ بھٹو کو میر حاکم سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تصویر کے عقب میں مرحوم محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر بھی نظر آ رہے ہیں۔



خاص رپورٹ سے مزید